• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون ایس ایف کا اچک خان پر حملے کے خلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے جامعہ زرعی میں گزشتہ دنوں زخمی ہونے والے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جی ایس اچک خان اچکزئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری اوراچکزئی کو انصاف فراہم کرنے کیلئے جامعہ پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری ملک خسنین نےکی۔ ملک حسنین نے کہا کہ اچک خان اچکزئی پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی زمہ داروں نے تشدد کیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں جسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائےاور تعلیمی اداروں کو میدان جنگ میں نہ بدل جائے ۔
تازہ ترین