• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چیف الیکشن کمشنر 6 دسمبر کو ریٹائر، PTI فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ ہوگی

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ ہوگی


اسلام آباد (نیوز ایجنسیز)چیف الیکشن کمشنر کی 6 دسمبر کو ریٹائرمنٹ تک الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت کرے گا، گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ارکان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کر لی۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ لکھوا دیا۔ الیکشن کمیشن 26 نومبر سے پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کے خلاف کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا۔ 

جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان موجود نہیں تھے جبکہ الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان نے اپنا فیصلہ لکھواتے ہوئے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر کی 6 دسمبر کو ریٹائرمنٹ تک الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ تک اگر الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری ہو جاتی ہے تو الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت جاری رکھے گا اور اگر دو ارکان کی تقرری بھی نہیں ہوتی اور چیف الیکشن کمشنر بھی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جاتے ہیں تو پھر الیکشن کمیشن غیرفعال ہو جائے گا اور درخواست پر سماعت رک جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے بھی 26 نومبر کو دونوں جماعتوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ 

تاہم دونوں جماعتوں کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین