• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران خان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

عمران خان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ 


اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس دوران دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، پاکستان کو خوشی ہے کہ رہا ہونے والے مغربی یرغمالی محفوظ اور آزاد ہیں۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر نے اس معاملے پر پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین