• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شبہ ہے، عمران کی بیرونی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن لابی کا ہاتھ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہےکہ بیرونی فنڈنگ کو کسی ایجنڈے کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بیرون ملک سے آنے والی فنڈنگ کو شفاف بنایا جائے، شبہ ہے کہ عمران خان کی بیرونی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان کی دشمن لابی کا ہاتھ ہے، پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکہ پکڑا جاچکا ہے، رازداری نہیں تو منی ٹریل کیوں پیش نہیں کرتے،حکومت پانچ سال سے الیکشن کمیشن میں زیر غور کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ 

پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکہ پکڑا جاچکا ہے، رازداری نہیں تو منی ٹریل کیوں پیش نہیں کرتے، جمعرات کو مریم اورزنگ زیب اور شاہنواز محسن رانجھا کے ہمرا نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سال سے زیر التواء کیس کا فیصلہ کیا جائے۔

شبہ ہے، عمران کی بیرونی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن لابی کا ہاتھ ہے،احسن اقبال 


حکومت اس کیس کو لیکر جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاکہ چیف الیکشن کمیشنر کی مدت ملازمت پوری ہو جائے مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ ہے کہ اس کیس کو چیف الیکشن کمیشنر کی مدت ملازمت چھ دسمبر سے پہلے ہی مکمل کیا جائے، حکومت خود کو مسٹر کلین کہتی ہے مگر آج ثابت ہو گیا کہ وہ کتنی بڑی کرپشن کی مرتکب ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایسے ایسے اکاؤنٹ سامنے آئے ہیں جو الیکشن کمیشن میں رپورٹ نہیں ہوئے، بیرون ملک معصوم پاکستانیوں سے انقلاب کے نام پر پیسے بٹورے گئے، اگر سب ٹھیک ہے تو خان صاحب کس رازداری کی بات کرتے ہیں۔

تازہ ترین