• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے مالیاتی امورکی تحقیقات نہیں ہورہیں، نیئر بخاری

اسلام آباد (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مالیاتی امور کی تحقیقات کا تاثر جھوٹ پر مبنی ہے‘ ایسی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مالیاتی امور کی تحقیقات کا تاثر جھوٹ پر مبنی ہے‘ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور پی پی پی پارلیمنٹرینز کے مالیاتی امور کی تحقیقات نہیں کر رہا بلکہ فنڈز ٹرانسفر سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔

جمعرات کو ایک وضاحتی بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ فرخ حبیب کی جانب سے 2017 میں ممنوعہ فنڈز وصول کرنے اور پاکستان ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی۔

انہوں نے کہاکہ معاملہ تحقیقات کے لئے پچیس جون 2018 کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ درخواست گذار پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے‘ درخواست گذار کیس کی سماعتوں کے دوران خود غیر حاضر رہے، فرخ حبیب کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی بجائے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کرتے رہے۔

تازہ ترین