• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستا ترین موبائل ڈیٹا، بھارت سرفہرست، پاکستان کا 33واں نمبر

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے ممالک میں سروے رپورٹ کے مطابق سستا ترین موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کرنے میں بھارت سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کا 33؍ واں نمبر ہے، بھارت میں فی گیگا بائٹ کے لیے اوسطاً صفر اعشاریہ 26 ڈالر اور پاکستان میں ایک اعشاریہ 85؍ ڈالر ریٹ چارج کئے جاتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کون سے ممالک سستا ترین موبائل ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم نے فہرست جاری کردی۔ 

جاری کردہ فہرست کیبل 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جن میں پہلے نمبر پر بھارت، دوسرے نمبر پر کرغزستان، پھر قازقستان، یوکرین، رونڈا، سوڈان، سری لنکا، منگولیا، میانمار اور دسویں نمبر پر ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو شامل ہیں۔ 

بھارت فی گیگا بائٹ (جی بی) 26 امریکی سینٹس پر سستا ترین اوسط ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ 230 ممالک میں 6 ہزار موبائل ڈیٹا پلانز پر ایک سروے کے مطابق کرغزستان، قازقستان، یوکرین اور رونڈا دیگر اقوام ہیں جو سستا ترین ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں جن کی اوسط قیمتیں 60 سینٹس سے کم ہیں۔

تازہ ترین