• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں اپنے بچوں کو بتاؤں گا کہ یہ بل گیٹس تھا‘

’sco pa tu mana‘ کے بعد آج کل ایک مزاحیہ میم ’Gonna Tell my Kid یعنی ’میں اپنے بچوں کو بتاؤں گا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین حصہ لے رہے ہیں۔

اس میم کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے صارفین اپنے اپنے حسِ مزاح کا استعمال کر رہے ہیں ۔

یہ میم کیا ہے؟

اس میم کا مقصد اپنے بچوں کو مستقبل میں اپنی زندگی کے کسی بھی خوشگوار لمحے سے آگاہ کرنا ہے جس میں کسی بھی فلمی کردار ، کوئی ڈائیلاگ، کوئی مشہو ر و معروف شخصیت سے جوڑ دیتے ہیں جو اس سے کسی طور مماثلت رکھتا ہو۔

اس ٹرینڈ میں صارفین موجودہ نامور شخصیات اور کرداروں پر  میمز بنا کر پیش کررہے ہیں کہ اپنے بچوں کو جھوٹ بتائیں گے یہ کون تھے۔

اس میم کے بنتے ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پُرمزاح میمز کا سلسلہ شروع کر دیا جو بدستور جاری ہے۔

ایک بھارتی صارف نے پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے بچوں کو بتاؤں گا کہ پاکستان ہمارا دشمن نہیں ہے۔‘

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی ایشز ٹیسٹ سیریز کے میچ کی ایک تصویر اپلوڈ کر کے اس میم پر اپنا رد عمل دیا۔

آئی سی سی نے آسٹریلین اسپنر ناتھن لیون کے زبردست انداز میں کیچ کی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ اصل سُپر مین یہ ہے۔‘

ایک صارف نے ساحر لودھی کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ یہ شاہ رخ خان ہیں۔

بل گیٹس کا پاکستانی ورژن بھی اس ٹرینڈ میں سامنے آگیا۔

محمد حزیفہ نامی صارف نے شان کو آئرن مین سے تشبیہ دی۔








معروف کامیڈین اور یوٹیوبر جنید اکرم کو اسٹیو جابز سے مماثل قرار دیا گیا۔

جیو نیوز کے  اینکر جنید خان کی تصویر کو مائیکل جیکسن کی سرجری سے پہلے کا کہا گیا۔

ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے کیپٹن کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئےلکھا کہ وہ اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ یہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019  کی جیتنے والی ٹیم کے کیپٹن ہیں۔

تازہ ترین