• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذہان خان

ساتھیو!دنیا میں جہاں ایک جانب انتہائی بڑے اور دیوقامت جانور موجود ہیں، وہیں دوسری طرف ہماری دنیا میں نہایت چھوٹے جانور بھی پائے جاتے ہیں، تاہم یہ جانور عام نہیں ہیں اس لیے یہ ہمیں اپنے اردگرد نہیں دکھائی دیتے۔ ان میں سے کچھ کے بارے میں آپ کو بتارہے ہیں۔

Pygmy Marmoset

یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بندر ہے جس کا وزن 110 سے 140 گرام اور لمبائی صرف 15 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ یہ بندر ایمیزون کے آبی جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ یہ درختوں کے درمیان چھلانگیں لگاتا رہتا ہے، جبکہ اس کی مرغوب غذا کیڑے ہیں۔ اس بندر کے دانت اور پنجے انتہائی تیز ہوتے ہیں۔

Miniature Horse

چھوٹے قد کے حامل گھوڑے متعدد ممالک میں پائے جاتے ہیں لیکن امریکہ اور یورپ میں ان کی تعداد زیادہ ہے۔ چھوٹے گھوڑے کا اعزاز گھوڑے کی نسل اور اس کے قد کے مطابق دیا جاتا ہے۔ عموماً چھوٹے گھوڑے کا قد 34 سے 38 کے انچ کے درمیان ہوتا ہے۔

Bee Hummingbirds

اس پرندے کا تعلق ہمنگ برڈ کی ایک ایسی نسل سے ہے جو گھنے جنگلات میں پائی جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پرندہ کیوبا کے مرکزی جزیرے Isla de la Juventud میں بھی موجود ہے۔ اس پرندے کا وزن 1.6 سے 2 گرام تک ہوتا ہے، جبکہ اس کی لمبائی 2 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے۔

Philippine Tarsiers

فلپائن میں پائے جانے والے اس جانور کی نسل معدوم ہونے کے قریب ہے۔ اس جانور کا تعلق 45 ملین سال پرانے جانور Tarsiidae کے خاندان سے ہے۔ یہ ایک بہت ہی عجیب اور چھوٹا سا جانور ہے۔ درحقیقت یہ رات کے وقت زیادہ فعال ہوتا ہے اور یہ کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔

Fennec Fox

یہ دنیا کی سب سے چھوٹی لومڑی ہے جو کہ شمالی افریقہ کے صحارا صحرا میں پائی جاتی ہے۔ اس لومڑی کے کان غیرمعمولی طور پر بڑے ہوتے ہیں۔ اس کا وزن 1.5 سے 3.5 پونڈ اور لمبائی 8 انچ تک ہوتی ہے۔

Panda Cow

اس گائے کا تعلق چھوٹے قد کے مویشیوں سے ہے اور اپنے جسم پر موجود مخصوص نشانات کی بدولت ایک دیوقامت پانڈہ سے مشابہت رکھتی ہے،اسی وجہ سے اسے panda cow کہا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایسی 24 گائے موجود ہیں۔

Pygmy Rabbit

یہ دنیا کا سب سے چھوٹا خرگوش ہے جو کہ شمالی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ اس خرگوش کا وزن 400 گرام ،جبکہ لمبائی 24 سے 29 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ ان خرگوشوں میں مادہ خرگوش نر خرگوش کی نسبت زیادہ لمبی ہوتی ہے۔ یہ ایسے علاقوں میں پائے جاتے ہیں ،جہاں لمبی اور گھنی جھاڑیاں موجود ہوں- یہ ان جھاڑیوں میں اپنے آپ کو چھپا کر رکھتے ہیں۔

Paedocypris

سب سے چھوٹی مچھلی ، جس کا تعلق carp کے خاندان سے ہے- اس مچھلی کی ظاہری شکل لاروے کی مانند ہوتی ہے۔ یہ ایسے پانی میں پائی جاتی ہے، جس کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور اس میں پی ایچ تھری کی تیزابیت موجود ہوتی ہے۔ یہ پانی بارش کے پانی سے 100 گنا زائد تیزابی ہوتا ہے۔

Golden Frog

مینڈک کی یہ نسل خطرے سے دوچار ہے اور معدوم ہونے کے قریب ہے۔ یہ مینڈک جنوبی ہمسفائر میں پایا جاتا ہے اور اس نسل کا ایک بالغ مینڈک بھی صرف 9.8 ملی میٹر تک لمبا ہوسکتا ہے۔ اس مینڈک کو سائنسی زبان میں Eleutherodactylus iberia کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تازہ ترین