• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشیل اوباما گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد


سابق امریکی خاتون اول  مشیل اوباما کو ان کی کتاب ’بی کمنگ‘ کے لیے گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مشیل اوباما کو نومبر 2018میں شائع ہونے والی ان کی ’بی کمنگ‘ کی آڈیو بک ورژن کے لیے بیسٹ سپوکن ورڈ ایلبم کی کیٹیگری میں نامزدگی ملی ہے۔

ٹوئٹر پر اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے  مشیل اوباما نے لکھا کہ’میں گریمی نامزدگی حاصل کرنے پر نہایت خوش ہوں، یہ گزرا سال ایک معنی خیز اور شاندار سفر رہا ہے، آپ کے بے تحاشا پیار اور سپورٹ کے لیے بہت شکریہ۔‘

اس کیٹیگری میں ’ہیئر اسپرے‘ کے ڈائریکٹر جان واٹرز اور بیسٹی بوائز کے مائیکل ڈائمنڈ اور ایڈم ہورووٹز بھی نامزد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین