• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں باپ کا بیٹی پر تشدد، ویڈیو وائرل


سعودی عرب میں اسکول کے باہر اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے باپ کو پولیس نےگرفتار کرلیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دلخراش ویڈیو زیر گردش ہے  جس میں ایک شخص کو اسکول کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بناکر گاڑی میں بٹھاتے اور گھر لے جاتے دیکھا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو پر صارفین نے پولیس سے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے سزا دلوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مکہ سے مذکورہ شخص کو گرفتار  کرلیا، یہ شخص طالبہ کا والد ہے اور بچی کو اسکول سے گھر لے جانے کے لیے آیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے شہری سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ سعودی عرب کی وزارت سماجی بہبود کو متاثرہ طالبہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تازہ ترین