• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم، معاشی ٹیم پر فخر ہے: عمران خان

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم، معاشی ٹیم پر فخر ہے: عمران خان


وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے کے باعث روپے کی قدر میں 4 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔


ایک اور بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 30 فیصد بہتری آئی ہے جہاں گزشتہ 3 ماہ میں تقریباً 10ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں یہ ترقی سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہی ایک اور بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل (اتوار کو) بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے۔



ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی معاملات پارٹی کے سب سے بڑے فورم پر زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں اتوار کو بنی گالہ میں ہونے والے تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی منشور پر عملدرآمد سے متعلق حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیاں اپنی ابتدائی رپورٹس بھی کل کے اجلاس میں پیش کریں گی، جبکہ حکومتی بیانیے کو مؤثر بنانے کی حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نوازِ شریف کی صحت کی رپورٹس سمیت پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز اور پارلیمانی سیاست پر غور بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: چیف جسٹس کی تقرری: سمری وزیر اعظم کو بھجوادی گئی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر بھی مشاورت ہو گی۔

تازہ ترین