• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا آٹومیٹڈ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے اجرا کا فیصلہ

ایف بی آر کا آٹومیٹڈ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے اجرا کا فیصلہ


چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبّر زیدی نے آئندہ ماہ سے ’آٹومیٹڈ پوائنٹ آف سیل سسٹم‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ملک کے تمام بڑے رٹیلرز کی سیل کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خودکار نظام متعارف کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا خود کار پوائنٹ آف سیل سسٹم تمام بڑے رٹیل مقامات پر لگے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے تمام بڑے رٹیلرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایف بی آر کے اس خود کار سسٹم سے منسلک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام رٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا، ان بڑے رٹیلرز کا ایف بی آر سے ذاتی رابطہ کم سے کم ہوجائے گا۔

تازہ ترین