• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنے کا ارادہ تھا ، اظہر علی

برسبین ٹیسٹ میں شکست کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا اسکور کرنے کا ارادہ تھا جس میں ناکام رہے۔

اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کم بیک کرنا وہ بھی خاص طور پر آسٹریلیا کے خلاف کافی مشکل ہوتا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنے کا ارادہ تھا، اظہر علی


انہوں نے کہا کہ برسبین کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی بابر اعظم اور محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کیا۔

ایک سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ محمد عباس نے ہمیشہ بہت اچھا پرفارم کیا ہے، ان کو اگلے میچ میں کھلانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ چوتھے روز ہی اننگ اور 5 رنز سے جیت لیا ہے۔

تازہ ترین