• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کم کرنے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، مشیر تجارت

مہنگائی کم کرنے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، مشیر تجارت


مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق کوئی بھی ٹائم فریم دینے سے انکار کردیا ہے۔

ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ معیشت درست سمت پر آچکی ہے مگر عوام تک اثرات پہنچنے میں دیر لگے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں جلد کنٹرول میں آجائیں گی، مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ایشوز ورثے میں ملے ہیں، جن پر مرحلہ وار قابو پایا جائے گا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ڈالر اب مستحکم ہوچکا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ ٹل گیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سے سی پیک پر کئی معاملات درست سمت میں جارہے ہیں، اس کی رفتار بھی درست ہے جبکہ امریکا کے اپنے مفادات ہیں۔

تازہ ترین