• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو وضاحتی خط لکھا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا اپنے وضاحتی خط میں کہنا ہے کہ شیل گیس دریافت کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، کمپنی نے شیل گیس دریافت کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے، کمپنی نے تاحال شیل گیس کی کوئی ڈرلنگ نہیں کی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں شیل گیس ڈرلنگ کا ارادہ رکھتی ہے، کمپنی شیل ڈرلنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل پاکستان اور لندن اسٹاک ایکسچنج میں لسٹڈ ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کے تحت ایسی معلومات دینا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین