• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت


مصری محکمہ آثار قدیمہ نے 2004میں دریافت کئے جانے والے سقارہ قبرستان کے قریب سے لکڑی اور کانسی کے بنے 75 تابوت اور متعدد جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تابوت اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں 28 ویں قبل مسیح صدی سے 30 ویں قبل مسیح صدی کے درمیان کی ہیں۔

دریافت ہونے والے جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں میں شیر کے بچوں، مگر مچھ، بلیوں، سانپ اور بندروں کی لاشیں شامل ہیں۔

حکام نے دریافت ہونے والے تابوتوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں کو عوام کی نمائش کے لیے بھی رکھا اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

واضح رہے مصری محکمہ آثار قدیمہ نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ایک صدی بعد انتہائی اچھی حالت میں 30 حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین