• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ :ہیلتھ کئیر کمیشن کے اتائی ڈاکٹرزکے کلینکس پر چھاپے

نواب شاہ (بیورورپورٹ محمد انور شیخ)سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیم کے اتائی ڈاکٹروں کی کلینک پر چھاپے آٹھ کلینک سیل کردئیے چھاپے کی اطلاع پراتائی ڈاکٹر کلینک بند کرکے فرار ہوگئے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے فُوکل پرسن ڈاکٹر محمد عمر جمالی نے جنگ کو بتایا کہ اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تاج کالونی گولیمار اور بوچھیری میں آٹھ کلینکسسیل کردئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کلینکس پر ڈاکٹر زکے روپ میں اتائی اور حکیم مریض دیکھ رہے اور نسخے تجویز کررہے تھے فُوکل پرسن ڈاکٹر محمد عمر جمالی نے بتایا کہ اتائی کلینکس پر ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ناموں کی تختیاں اور بورڈ آویزاں تھے جبکہ گولیمار میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے نام کا بورڈ اور اس کلینک پر مرد اتائی ڈاکٹر مریض دیکھ رہا تھا جو ٹیم دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا انہوں نے بتایا کہ شہر سمیت سکرنڈ قاضی احمد دوڑ بوچھیری باندھی دولت پور اور شاہپور جہانیاں میں دوسو سے زا ئد اتائی ڈاکٹر ز کلینکسچلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے علاوہ لیبارٹریوں اور میڈیکل سینٹروں کی بھی رجسٹریشن کی جارہی ہے اس سوال کے جواب میں کہ چند ماہ قبل بھی کریک ڈاؤن کرکے کلینکس سیل کئے گئے تاہم بعد میں یہ کلینکس کھل گئے۔

تازہ ترین