• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور: حادثے میں بچہ اور خاتون جاں بحق، ایک زخمی

رانی پور (نامہ نگار) ٹول پلازہ کے قریب کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، اوور ٹیک کرتی ہو ئے ٹرک کے نیچے آ کر تین سالہ بچہ اللّٰہ بخش اور اس کی ماں بخت خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اللّٰہ بچایو چاچڑ زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس اور رانی پور پولیس کی مدد سے لاشیں اور زخمی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ زخمی اللّٰہ بچایو نے بتایا کہ ہم سیہون شریف سے اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ ٹول پلازہ کے قریب کوچ نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل ساتھ گذرنے وا لےٹرک کے نیچے آنے سے میرا تین سالہ بیٹا اور میری بیوی جاں بحق ہو گئی۔ دوسری جانب رانی پور پولیس نے ٹرک اور کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

تازہ ترین