• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 ہزار لیگو برکس سے بنا فیرس وہیل


یوں تو آپ نے دنیا بھر کے امیوزمنٹ پارکس میں خطرناک اور ایڈونچر سے بھرپور فیرس وہیل نامی جھولا دیکھا ہی ہوگا اور اُس کی سیر بھی کی ہوگی، لیکن جناب لیگو برکس سے بنا فیرس وہیل شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

جی ہاں، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Tomáš Kašparík نامی لیگو برکس کے دیوانے نے دنیا کا سب سے بڑا لیگو فیرس وہیل بنانے کی ٹھانی اور 40 ہزار پلاسٹک کے رنگ برنگی لیگو برکس سے 11فٹ اور1انچ قطر کا فیرس وہیل بنا ڈالا جو اصل فیرس وہیل کی طرح چلتا بھی ہے۔

برطانوی شخص کے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ نمائش میں پیش کیا گیا لیگو فیرس وہیکل بچوں سمیت بڑوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

تازہ ترین