• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے گائے کے ساتھ منفرد تجربہ

دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے گائے کے ساتھ منفرد تجربہ


گائے کے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے روس میں کسانوں نے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔

ماسکو کے گرد و نواح میں واقع اس رسمولوکو نامی ایک فارم میں گائے کو ورچوئل ریئلٹی (وی آر) کے ہیڈ سیٹ پہنچانا شروع کردیے گئے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کا استعمال اپنی نوعت کا پہلا استعمال ہے جس کے حوالے سے کسان امید کر رہے ہیں کہ ایسا کرنے سے گائے کے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا۔

اس حوالے سے ماسکو وزارت زراعت کا کہنا تھا کہ ورچول ریئلٹی کے معماروں نے ایسا سمولیشن پروگرام تیار کیا ہے جو مختلف مقالوں کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

ان مقالوں میں کہا گیا تھا کہ روشنی میں گائے سبز اور نیلے رنگ سے بہتر سرخ رنگ کو سمجھ جاتی ہے۔

ان وی آر ہیڈ سیٹ کے اندر جو پروگرام تیار کیے گئے ہیں ان میں گرمیوں کا موسم دکھایا جارہا ہے جو ان گائے کے لیے کافی قابل لطف ہوتا ہے جبکہ اس میں سرخ رنگ کی اسکیم کو توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔

ماسکو وزارت زراعت کے مطابق اس تجربے کے انہتائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

وزرات زراعت کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران ماہرین نے یہ اخذ کیا کہ ان جانوروں میں بے چینی کا خاتمہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر ان کے جذبات میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دودھ کی اضافی پیداوار سے متعلق اس وی آر ٹیکنالوجی کو مستقبل کے جامع مقالے کے ذریعے مزید واضح کیا جائے گا۔

ایک یوٹیوبر نے ٹوئٹر پر اس عجیب ٹیکنالوجی سے متعلق تصویر شائع کی جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین