• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرس کی ننھی مریضہ کے لیے ڈانس پرفارمنس


یوں تو ڈاکٹر ہوں یا نرس عام طور پر مریضوں کا علاج دوائیوں سے کرتے ہیں تاہم کچھ مسیحا ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے مریض کیلئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس امریکی نرس کو ہی دیکھ لیں جو اپنی 3سالہ مریضہ کیلئے ڈانس پرفارمنس دینے میں مصروف ہے۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مرض میں مبتلا پرل مونرو(Pearl Monroe) نامی بچی کی سرجری کے بعد ننھی مریضہ کو خوش کرنے کیلئے نرس نے دلچسپ ڈانس پرفامنس دے کر بچی اور اس کے والدین کو بھی خوب انجوائے کروایا۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ دلچسپ ڈانس پرفارمنس وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ایک ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

تازہ ترین