• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے۔

فواد چوہدی کا کہنا ہے کہ دنیا میں جہاں جہاں پروگریسو جمہوریت ہے وہاں طلبا یونینز ہیں، اگر طلبہ یونینز پر پابندی لگادیں گے تو سیاستدانوں کی نئی پود نہیں ملےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست صرف خاندانی سیاست تک محدود ہوجائے گی، طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی اور مستقبل کی سیاست محدود کرنے کےمترادف ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلبہ سیاست تشدد سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں، لیکن طلبہ سیاست پر پابندی غیرجمہوری اقدام ہے۔

تازہ ترین