• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 سالہ بچی کا کنگ فو کرتب کا مظاہرہ


یوں تو آپ نے اکثر خطروں کے کھلاڑیوں کو مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہی ہوگا جو خطرناک کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں تاہم کرتب دکھانے میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی یہ بچی کنگ فو اسٹنٹ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

چین کے صوبے Shandong کے شہر Linyi سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ Wang Xin نامی بچی نے کنگ فو کی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پیروں کو سر کے پیچھے لے جانے، تلوار سے کرتب بازی سمیت حیرت انگیز کرتب پیش کرنے میں ماہر ہے۔

چینی بچی کی کنگ فو کی شاندار پرفارمنس نے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا وہیں اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔

تازہ ترین