نیوزی لینڈ میں ایک منچلے نے دشوار گزار راستوں پر سائیکل چلاکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ان ایڈونچر کے شوقین منچلے کا شمار اگر ہم ماہر سائیکلسٹ میں کریں تو کچھ غلط نہیں ہوگا جو اونچے نیچے راستے پر سائیکل چلاتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہا ہے۔
سر پھرے نوجوان نے کرتب بازی کیلئے نیوزی لینڈ کے جنگل کا انتخاب کیا اور مشکل ترین ٹریک پر سائیکل چلانے کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔