• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہا کی بارات میں شرکت کے لیے 13 ہزار فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ

دلہا کی بارات میں شرکت کے لیے 13 ہزار فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ


کسی بھی انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا پر مسرت موقع ہوتا ہے جسے وہ ہر طرح سے یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس دلہا کو ہی دیکھ لیں جو اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اپنی بارات میں پہنچا۔

بھارتی شہری نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے میکسیکو کا انتخاب کیا اور 13 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے اسکائی ڈائیونگ کر کے اپنی بارات میں شرکت کی۔

دلہا کی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی ہی بارات میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین