• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم فنڈز کے 12 ارب واپڈا کو ٹرانسفر کیے جائیں،خواجہ آصف

سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے ڈیم فنڈز کی مد میں جمع 12 ارب روپے واپڈا کوٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس نواب محمد یوسف تالپور کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سپریم کورٹ کو لکھا جائے کہ ڈیم فنڈز کی مد میں جمع ہونے والے 12 ارب روپے واپڈا کو فوری طور پر ٹرانسفر کیے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کی فری پبلسٹی کی گئی یہ بتایا جائے کہ اس پبلسٹی کی قیمت کتنی بنتی ہے،یہ پبلسٹی ڈیم فنڈ کیلئے  کی گئی یا کسی اور کی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس کے خوف سے فری پبلسٹی کی جاتی رہی۔

دوسری طرف کمیٹی برائے آبی وسائل نے ڈیم فنڈ کی پبلسٹی کی قیمت کے تخمینے کےلیے پیمرا سے تفصیلات منگوانے کی سفارش کردی ہے۔

اجلاس میں سندھ محکمہ آبپاشی کے حکام نے چشمہ جہلم لنک کینال پر 25 میگا واٹ پن بجلی منصوبے کی مخالفت کر دی، جس پر کمیٹی نے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔

واپڈا حکام نے بتایا کہ ماسٹر پلان کے تحت 2050 تک تین مرحلوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت 30 ملین ایکڑ فٹ بڑھائی جائے گی ۔

رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ گنا بہت زیادہ پانی استعمال کرتا ہے ، بیرون ملک سے چینی سستی درآمد کی جا سکتی ہے، ایک کمپنی 35کروڑ روپے کا پانی خریدتی ہے اور 55ارب روپے کا بیچتی ہے۔

تازہ ترین