• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: کھلاڑ ی کی 150فٹ بلند پُل پر اسکیٹ بورڈنگ

برازیل: کھلاڑ ی کی 150فٹ بلند پُل پر اسکیٹ بورڈنگ


یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو خطرناک کرتب دکھانے کے شوق میں اپنی زندگی تک داؤ پر لگانے سے نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سرپھرے کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جو بلند و بالا پُل پر اسکیٹ بورڈنگ کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں Sandro Dias نامی 44 سالہ اسکیٹ بورڈر نے خطرناک اسٹنٹ پیش کرنے کے لیے 150فٹ بلند پُل کا انتخاب کیا اور پُل کے صرف 10فٹ چوڑے کنکریٹ کے ریمپ پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق بھی بھرپور انداز میں پورا کیا۔

واضح رہے کرتب بازی کا شوق اپنی جگہ لیکن سینڈرو کی ذرا سی غلطی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی تھی اس لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں۔

تازہ ترین