• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیچرز کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ٹیچرز کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


یوں تو اسکولز میں درس و تدریس پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے لیکن جناب بھارت میں تو اُلٹی گنگا بہنے لگی ہے۔

جی ہاں، بھارتی اسکول ٹیچرز نے کلاس کو ڈانس فلور بنایا اور ناگن ڈانس پر بھرپور پرفارمنس دی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کی ڈسٹرکٹ جلور کے سرکاری اسکول میں ٹیچرز کے لیے ٹریننگ پروگرام جاری تھا کہ اس دوران بریک میں ناگن ڈانس شروع کردیا گیا۔

یوں ڈانس کرتی ٹیچرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنا وہیں کچھ نے اسے بریک میں تفریح قرار دیا۔

انتظامیہ نے ایک ٹیچر کو معطل کردیا جبکہ دو کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین