• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز کا عالمی دن؛ برازیل میں آسمان سرخ غباروں سے سج گیا

ایڈز کا عالمی دن؛ برازیل میں آسمان سرخ غباروں سے سج گیا


پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبرکو منایا جارہا ہے۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایڈز سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے دلچسپ بیلون شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔

جب ہزاروں غباروں کو ایک ساتھ ہوا میں اُڑایا گیا تو آسمان سرخ غباروں سے سج گیا۔ اس موقع پر ہزاروں افراد یہ منظر دیکھنے موجود تھے۔

واضح رہے ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987میں منایا گیا جس کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا ہے۔

تازہ ترین