• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز اور گرد و نواح میں ٹڈی دل کا حملہ، گندم کی فصل تباہ

محراب پور (نامہ نگار) سندھ بھر کی طرح نوشہروفیروز ، محراب پور اور گرد و نواح کے شہروں پیروسن لاکھا روڈ سیال آباد ہالانی بہلانی کوٹری کبیر ڈیوئن شاخ خانواھن پر بھی ٹڈ ی دل نے حملہ کردیا، جس کے باعث گندم کی فصل تباہ ہو گئی جبکہ دیگر فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ٹڈی دل سے نجات کیلئے بہتر اب تک بہتر حکمت عملی نہیں بناسکی، جس کی وجہ سے غریب کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور انہیں شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر محراب پور اور قرب و جوار سمیت سندھ بھر میں ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ کیلئے اسپرے کروایا جائے ۔

تازہ ترین