• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ملزم گرفتار

میرپورخاص(نامہ نگار)پولیس نے سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جبکہ سہولت کار کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق چار افراد نے ملزم ارشد مجید خان زئی کے خلاف مجموعی طور پر ایک کروڑ 25لاکھ روپے کے چار چیک بائونس ہونی کی درخواست پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی تھی متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے داموں موٹر سائیکل دینے کا جھانسہ دے کر پچاس سے زائد لوگوں سے مبینہ طور پرکروڑوں روپے لوٹے گئے ہیں ان میںزیادہ تر لوگوں کو چیک دیے گئے ہیں اور اکائونٹ میں رقم نا ہونے کے سبب چیک بائونس ہورہے ہیں ،پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کرکےمبینہ مرکزی ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا ۔

تازہ ترین