• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر آف رانی پور عبدالقادر شاہ جیلانی کی برسی عقیدت سے منائی گئی

رانی پور (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی پیر آف رانی پور پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کی 9 ویں برسی رانی پور میں بڑی عقیدت و احترام سے منائی گئی، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی برسی کے اس بڑے اجتماع سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، رکن قومی اسمبلی پیر فضل شاہ جیلانی، رکن سندھ اسمبلی پیر پیار علی شاہ جیلانی اور دیگر سیاسی و سماجی عمائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر عبدالقادر شاہ جیلانی نے بحالی جمہوریت کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔ پیر صاحب قومی اسمبلی کی نشست پر مسلسل کئی بار کامیاب ہوئے اور کبھی شکست نہیں کھائی اور ان کا ملک بھر میں قومی اسمبلی کی نشست پر بڑی تعداد میں ووٹ لینے والوں میں شمار ہوتا تھا۔

تازہ ترین