• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں فرائیڈے سیل نے خریداروں کو دیوانہ بنا دیا

فرائیڈے سیل نے دُنیا بھر کے خریداروں کو پاگل کردیا


دُنیا بھر میں فرائیڈے سیل نے خریداروں کو دیوانہ بنا دیا، شاپنگ سینٹرز میں لوٹ سیل کی وجہ سے لوگ آپے سے باہر ہوگئے۔

سال کے چند مخصوص دنوں میں دُنیا بھر میں سیل لگا دی جاتی ہے اور کئی اشیاء عام دِنوں کے مقابلے میں کافی سستی فراہم کی جاتی ہیں جس سے خرید و فروخت میں بہت تیزی آجاتی ہے۔ گزشتہ جمعے کو بلیک فرائیڈے پر دُنیا بھر میں خریداروں کا جمِ غفیر شاپنگ کے لیے اُمڈ آیا اور لوگ دیوانہ وار خریداری کرتے دکھائی دیئے۔

امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جنوبی اور مشرقی افریقہ، برازیل سمیت دیگر ممالک میں بلیک فرائیڈے سیل کے موقع پر لوگوں کا جمِ غفیر جمع ہوگیا اور گھنٹوں پہلے اسٹورز، شاپنگ سینٹرز کُھلنے کا انتظار کرتے نظر آئے۔

جیسے ہی ان اسٹورز اور شاپنگ سینٹرز کے دروازے کُھلے تو سینکڑوں کی تعداد میں افراد ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے سامان خریدنے کے لیے اندر داخل ہوئے اور سامنے آنے والی ہر چیز بس اْٹھا کر بھاگنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے تھے جبکہ اس کوشش میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین