• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں، آرمی ایکٹ میں ترامیم اور معاشی امور پر اتفاق رائے سے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے اداروں کے درمیان نئے میثاق کی بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے، جب تک اداروں کے درمیان توازن نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ادارے اپنا اختیار بڑھانے کو مد نظر رکھے ہوئے ہیں، سیاسی استحکام کے لئے اپوزیشن کا کردار تسلیم کرنا ہوگا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بننے میں اسٹوڈنٹس یونینز کا اہم کردار ہے ۔

تازہ ترین