• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس او کا تین روزہ کنونشن، محمد عباس کراچی ڈویژن کے صدر منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کر اچی ڈویژن کے40 ویں سالانہ ڈویژنل کنونشن بعنوان اتحاد ملت و استحکام پاکستان کا انعقاد جعفر طیار میں کیا گیا ۔ کنونشن میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین ،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی ، شیعہ علما کونسل کے صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی، امت واحدہ فورم کے سربراہ علامہ امین شہیدی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل سیکرٹری علامہ صٓدق جعفری سمیت مختلف تنظیموں کے رہنمائوں ،ارکان ذیلی نظارت ، ارکانِ ڈویژنل کابینہ ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تین روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ محمد عباس کو آئی ایس او کراچی ڈویژن کا صدر نیا منتخب کیا گیا۔ جس کا اعلان مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین نے کیا اور ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدرمحمد عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اپنا ااہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ہے اور رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس اوپاکستان نے ملی اتحاد کے فروغ کے لیے جہاں ضرورت پڑی اپنے آپ کوپیش کیا اور آئندہ بھی ملی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ طلبا و طالبات کی رہنمائی میں پیش پیش رہی ہے اور یہی روایت آئندہ بھی جاری رہے گی ۔
تازہ ترین