• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی غفلت، مصروف سڑکیں سیوریج کے پانی کا تالاب بن گئیں

ڈھرکی(نامہ نگار) مقامی انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کے باعث ڈھرکی شہر کی مصروف ترین سڑکیں سیوریج کے پانی کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سیوریج کے ناکارہ نظام کے باعث شہری و کاروباری حلقوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈھرکی شہر میں نکاسی آب اور صفائی و ستھرائی کا اور سیوریج ڈرینج سسٹم مسلسل ناکارہ ہونے سمیت دیگر شہری مسائل کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے اچانک شہر کا دورہ کرکے شہر میں نکاسی آب اور صفائی و ستھرائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے اور شہر کا سیوریج ڈرینج سسٹم ناکارہ اور شہر بھر کی مصروف ترین سڑکوں اور گلیوں اور بازاروں کو نالیوں اور گڑوں سے نکلنے والے گندے پانی کے تالاب بنے دیکھ کر مقامی انتظامیہ پر سخت برہم ہو گئے اور انتظامیہ کو نکاسی آب اور صفائی و ستھرائی کے بگڑے نظام کو فوری طور پر ٹھیک کرنے احکامات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد خالد سلیم نے اپنے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھرکی عثمان عبداللہ اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ مختیار کار ڈھرکی محمد اشرف پتافی اور دیگرسرکاری حکام کے ساتھ ملکر شہر کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور خاص طور پر ڈھرکی شہر کے قدیم ترین قبرستان تکیہ محمد پناہ کا بھی دورہ کیا جس قدیمی قبرستان میں کافی عرصہ سے سیوریج ڈرینج سسٹم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے قبرستان میں نالیوں اور گڑوں کا گندہ اور غلیظ پانی بھر جانے اور نکاسی آب اور صفائی و ستھرائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے قبرستان کی بیشتر قبریں گندے پانی سے زیرآب آ گئیں ہیں اور قدیمی قبرستان کی اراضی پر ہونے والے قبضہ کا بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

تازہ ترین