• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کے سربراہان ڈائیلاگ کریں ،فواد چوہدری

فواد چوہدری کی جیو کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے سربراہان ڈائیلاگ کریں ، اداروں کا توازن بحال کریں، بہتر ہوگا کہ تمام ادارے نئی ڈیل کریں۔

جیو کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ اور معاشی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد تک عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں، آرمی ایکٹ میں ترامیم اور معاشی امور پر اتفاق رائے سے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان نئے میثاق کی بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے، جب تک اداروں کے درمیان توازن نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ۔

تازہ ترین