• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ہزار سال پہلے مرنے والا جانور اصل حالت میں برآمد


سائبیریا کے محققین نے حال ہی میں ایک ایسا قدیم جانور دریافت کیا ہے جو 18 ہزار سال پہلے مرنے کے باوجود بھی تاحال اپنی اصل حالت میں پایا گیا ہے۔

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ 18 ہزار سال قبل مرنے والا یہ جانور برف میں جما ہوا تھا اور یہ آج بھی اسی حالت میں موجود ہے۔

اسٹاک ہوم کے محققین نے 2018ء میں موسم گرما میں شمال مشرقی سائبیریا کے ایک دور دراز علاقے بلیا گورا سے اس قدیم جانور کو دریافت کیا تھا۔

اس جانور کی ناک، دانت اور دیگر اعضاء تاحال سلامت ہیں اور اسے دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ ابھی ابھی مرا ہو۔

 یہ جانور صرف 2 سال کی عمر میں مر گیا تھا اور اس کے بعد سے زمین نچلے حصے میں دبا ہوا تھا۔

محققین نے بتایا کہ یہ بات ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی ہے کہ یہ کتا ہے یا بھیڑیا لیکن اس حوالے سے تحقیق کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین