آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان اسلامو فوبیا کے حوالے سے یوٹرن نہ لیں،لیاقت بلوچ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے کی گئی اپنی تقریر اور موقف سے اب یوٹرن نہ لیں،ناروے کے واقعے سمیت توہین رسالت پر مبنی دیگر واقعات نے مغرب کی مسلم اور اسلام دشمنی اور مغرب کے جانبدارانہ رویہ نے اس کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیا ہے جب کوئی شخص توہین رسالت کا مرتکب ہو تا ہے اور توہین قرآن کرتا ہے تو امریکہ اور مغرب ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں،مسلمان قرآن ، شعائر اسلام اور خاتم النبین کی توہین برداشت نہیں کر سکتے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ادارہ نور حق میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے این ڈی خان،اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، نہال ہاشمی،نعیم الرحمٰن،علامہ ناظر عباس تقوی،مولانا عبد الکریم عابد،راجہ آسر مل بنگلانی،قاضی احمد نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،لیاقت بلوچ نے

مزیدکہا کہ فلسطین اور کشمیر میں اس وقت جو انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہو رہی ہیں اور انسانی آزادی سے محروم کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم اس پر بین الاقوامی سطح پر آواز اُٹھائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید