• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’کموری‘ فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’کموری‘ کے فلپائنی ساحل سے ٹکرانے کے مناظر


سمندری طوفان ’کموری‘ فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ہے۔

فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والےسمندری طوفان ’کموری‘کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں جبکہ تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے ۔

طوفانی موسم کے باعث منیلا کا   ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ500 پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔

طوفان کے باعث اسکول اور دفاتر بند بھی کردیئے گئے جبکہ2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سمندری طوفان ’کموری‘ فلپائن سے ٹکرانے والا اس سال کا 20 واں طوفان ہے۔

تازہ ترین