• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس کی ریلی میں پریانکا چوپڑا کے نعرے، ویڈیو وائرل

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ایک سیاسی رہنما کی زبان ہی پھسل گئی اور انہوں نے جذبات میں پریانکا گاندھی کو پریانکا چوپڑا بنا ڈالا۔

کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے سریندر کمار نے ریلی میں غلطی سے پریانکا چوپڑا کا نعرہ لگا دیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانگریس کے سابق ایم ایل اے سریندر کمار نے سب سے پہلے ’سونیا گاندھی زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا، پھر انہوں نے ’کانگریس پارٹی زندہ باد‘ ’راہول گاندھی زندہ باد‘ اور آخر میں ’پریانکا چوپڑا زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔

زبان پھسل جانے کے فوراً بعد ہی کانگریس رہنما نے معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی کو ٹھیک کیا اور ’پریانکا گاندھی زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔

تازہ ترین