• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کیلئے خطرناک ہے: فواد چوہدری

بھارتی غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کیلئے خطرناک ہے: فواد چوہدری


وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کے لیے خطرناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر بھارت کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت خلائی آلودگی (خلاء میں ملبے) کا بہت بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن پورے ایکو سسٹم کے لیے خطرناک ہیں، عالمی تنظیموں کو بھارتی اقدام کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیئے: خلائی مشن کی ناکامی پر فواد کا مودی کو مشورہ

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کیے جانے والے متعدد خلائی و میزائل تجربے ناکامی کا شکار ہو چکے ہیں اور بھارت کا 1 روز قبل کیا گیا تازہ ترین اگنی تھری میزائل کا تجربہ بھی بری طرح ناکام ہو گیا تھا۔

رواں سال ماہِ ستمبر میں خلائی مشن میں ناکامی پر بھی وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین