• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار و گلوکار محسن عباس کے آنے والے نئے گانے ’روح‘ کے لیے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فن کاروں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک طویل عرصے سےتنقید کا شکار اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے گزشتہ دِنوں اپنے نئے آنے والے گانے ’روح‘ کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا جس کے بعد کچھ لوگوں نے جہاں اُن کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں اُن کے مداحوں سمیت بہت سے نامور فنکاروں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھئے  : محسن عباس کی نئے گانے کے ساتھ واپسی


محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے نامور فنکاروں کے ویڈیو پیغامات شیئر کیے اور سب کا شکریہ ادا کیا۔

نعمان اعجاز:


معروف پاکستانی ڈراما و فلمی اداکار نعمان اعجاز نے اپنے ویڈیو پیغام میں  محسن عباس اورفراز کھوسہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان دونوں نے  ’روح‘ میں روح ڈال دی ۔‘

نمرہ خان:


اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’محسن عباس کے گانے کے نام میں ہی اتنی گہرائی ہے تو پھر گانے میں کتنی گہرائی ہوگی۔‘ اُنہوں نے محسن عباس کو ’گوڈ لک‘ بھی کہا۔

ابرار الحق:


پاکستانی گلوکار و سیاستدان ابرار الحق نے اپنے پیغام میں دُعائیہ کلمات کہے کہ ’ اللّہ کرے محسن عباس کا یہ گانا ہِٹ ہوجائے اور ہم سب کی ’روح‘ کو چُھو جائے۔‘

نوشین شاہ:

View this post on Instagram

Thank You So Much @nausheenshah4 #Rooh #ComingSoon

A post shared by Mohsin Abbas Haider (@mohsinabbashaider) on


اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ ’محسن عباس کا نیا گانا ’روح‘ بہت جلد ہی ریلیز ہونے والاہے، میری دُعائیں میرے دوست کے ساتھ ہیں، آپ سب بھی محسن کا ساتھ دیں اور اُن کے لیے دُعا کریں۔‘

ہمایوں سعید:


معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ’محسن عباس حیدر پاکستان کے قابل اور باصلاحیت اداکار و گلوکار ہیں، آپ سب اُن کا نیا آنے والا گانا ضرور سُنیے گا۔‘

محب مرزا:



امانت علی:


گلوکار امانت علی نے کہا کہ ’محسن میرا بھائی اور میرا بہت اچھا دوست ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں خود بھی محسن عباس کا مداح ہوں اور میں اُن کے نئے آنے والے گانے ’روح‘ کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’محسن پاکستان کا ایک قابل فنکار ہے، ہمیں پاکستان کے ایسے فنکاروں کے کام کو خوب سراہنا چاہیے۔‘

فاخر محمود:

View this post on Instagram

Thank You So Much Sir @faakhirm #Rooh #ComingSoon

A post shared by Mohsin Abbas Haider (@mohsinabbashaider) on


معروف گلوکار فاخر محمود نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں محسن عباس کے نئے آنے والے گانے ’روح‘ کے لیے نیک خواہشات اور دلی تمناؤں کا اظہار کیا۔

اِن فنکاروں کے علاوہ بھی دیگر فنکاروں نے محسن عباس کے لیے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے جن میں نورالحسن محمد،ثاقب ملک، رِدا عمران، افتخار ٹھاکُر، فرحانہ مقصود، سُہیل حیدر، آغا شیراز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

محسن عباس حیدر کا گانا ’روح‘ رواں ماہ 6 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا اوراس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر گزشتہ چند ماہ سے اپنی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔

تازہ ترین