• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دیدیا


قومی کرکٹر محمد حفیظ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نوٹس کا جواب جمع کروادیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ ٹیکس فائلر ہیں، اُنہیں بے بنیاد نوٹس بھیجا گیا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایف بی آر دفتر جا کر جواب جمع کروایا، ایف بی آر نے انہیں 17 کروڑ روپے کے اثاثے چھپانے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

جنگ نیوز
باقاعدہ ٹیکس فائلر ہوں، بے بنیاد نوٹس بھیجا گیا، محمد حفیظ

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام اثاثے ڈیکلئیر کیے ہوئے ہیں، کچھ نہیں چھپایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ایف بی آر حکام کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا ہے، تمام سوالات کے جواب بھی دے دیئے ہیں۔

آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ایف بی آر حکام ان کے مؤقف کو تسلیم کریں گے اور ان کی وضاحت کو حقیقت مان کر معاملہ ختم کر دیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام نے کرکٹر محمد حفیظ کو 7 دسمبر تک جواب جمع کروانے کی مہلت دی تھی۔

تازہ ترین