• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، خاتون کی گاڑی الٹ گئی

چین: دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، خاتون کی گاڑی الٹ گئی۔


موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بخار آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے، جسکی وجہ سے کئی لوگ خود کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس خاتون کو ہی دیکھ لیں جسے سوشل میڈیا کا بخار مہنگا پڑ گیا ہے۔

یہ مناظر چین کے دارالحکومت بیجنگ کی سڑک پر اُس وقت دیکھے گئے جب ایک خاتون گاڑی چلاتے ہوئے موبائن فون استعمال کر رہی تھی اور یوں گاڑی بے قابو ہوئی اور سڑک کے بیچ لگے بیرئیر سے ٹکراگئی اور کئی قلابازیاں کھاتی دکھائی دی۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں خاتون ڈرائیور بالکل محفوظ رہی جبکہ دیگر گاڑیاں بھی زد میں آنے سے بال بال بچیں۔ تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو اپنی گاڑی کا نقصان اٹھانے سمیت جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

تازہ ترین