• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قائد اعظم رینجرز اسپشل چلڈرن اسکول میں اسپورٹس گالا

کراچی: قائد اعظم رینجرز اسپشل چلڈرن اسکول میں اسپورٹس گالا
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری ٹرافی دیتے ہوئے

پاکستان رینجرز (سندھ) کے زیر انتظام قائد اعظم رینجرز اسپشل چلڈرن اسکول ٹول پلازہ کراچی میں عالمی دن برائے معذور افراد کی مناسبت سے اسپورٹس گالا فیسٹول2019 کی اختتامی تقریب ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔

تقریب کے دوران مختلف اسپیشل چلڈرن اسکولوں کے بچوں کے درمیان کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی: قائد اعظم رینجرز اسپشل چلڈرن اسکول میں اسپورٹس گالا
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کا فاتح ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو

ڈی جی رینجرز (سندھ) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی بچے بلند حوصلوں اور جذبوں کی علامت ہیں۔ قابل ستائش ہیں وہ والدین اور اساتذہ جو اِن کی تربیت اور پرورش میں مصروف کار ہیں۔

تقریب میں کھیلوں سے منسلک نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ کراچی کے اسپشل چلڈرن اسکولوں کے بچوں اور اُن کے والدین نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین