آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عثمان شنواری پی ایس ایل کے بہترین بولر بننے کے خواہشمند

عثمان شنواری پی ایس ایل کے بہترین بولر بننے کے خواہشمند


لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ وہ اس بار پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہیں، خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے بہترین بولر بنیں اور لاہور قلندرز کی جیت میں اپنا کردار ا دا کریں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عثمان شنواری نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اس بار پی ایس ایل میں قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں ، نظریں لاہور کو کامیابی دلوانے پر مرکوز ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عثمان شنواری لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے

فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پی ایس ایل کے بہترین بولر بنیں۔

عثمان شنواری نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میں ایسی کارکردگی دکھائیں کہ لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد ہنستے مسکراتے ہی دکھائی دیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید