• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی، حفیظ شیخ

جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی، حفیظ شیخ


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔

معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ پر آئی ہے۔

انہوں نے برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان کو 38 ارب ملنے پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ابھی معلومات آرہی ہیں، رواں ہفتے وزیراعظم سے اس پر اجلاس کریں گے۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 238 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو نوکریاں ملیں اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین