آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ساؤتھ ایشین گیمز: مزید 4 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

ساؤتھ ایشین گیمز: مزید 4 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام


تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید چار گولڈ میڈل جیت لیے، پاکستان کے طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی، قومی ایتھلیٹس نے 11 سلور اور 15 برانز میڈلز بھی اپنے نام کیے۔

کھٹمنڈو اور پوکھارا میں جاری گیمز میں پاکستان کے چیمپئن کراٹیکا سعدی عباس نے مائنس 75 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

تائیکوانڈو میں شاہ زیب نے 54 کلوگرام کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا۔ شوٹنگ میں خلیل اختر، غلام مصطفیٰ بشیر اور مقبول حسین پر مشتمل پاکستان ٹیم نے سینٹر فائر پسٹل میں جبکہ غفران عادل، عاقب لطیف اور ذیشان شاکر نے تھری پوزیشن رائفل ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتے۔

ساؤتھ ایشین گیمز: مزید 4 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام
تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی

پاکستانی کراٹیکاز نصیر احمد، ثناء کوثر اور کلثوم ہزارہ نے سلور میڈلز حاصل کیے، ناز گل نے برانز میڈل جیتا۔

والی بال کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست ہو گئی جبکہ تائیکوانڈو میں سدرا بتول اور محمد فہیم نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔ 100 میٹر دوڑ میں سمیع اللّٰہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔

بیڈمنٹن میں مینز اور ویمنز ٹیمیں سیمی فائنل میں شکست کے بعد برانز میڈل کی حقدار ٹھہریں، شوٹنگ میں خلیل اختر نے سینٹر فائر پسٹل انفرادی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

ٹینس کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم سری لنکا کوہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔

وویمنز بیڈمنٹن مقابلوں میں پلواشہ بشیر اور ماحور شہزاد نے ابتدائی راونڈز جیت لیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید