• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار کے پاور پروجیکٹ کے تصفیہ کا معاہدہ کابینہ میں پیش

کار کے پاور پروجیکٹ کے تصفیہ کا معاہدہ کابینہ میں پیش


کارکے رینٹل پاور منصوبے کا سیٹلمنٹ معاہدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی مداخلت سے پاکستان پر عائد ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا جرمانہ ختم ہوا ہے۔

کابینہ کو مزید بتایا کہ کارکے رینٹل کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر اور سیکریٹری کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں طے پایا کہ حکومت کارکے منصوبے میں سامنے آنے والی بے قاعدگیوں کی رپورٹ نیب کو دے گی۔

وزیر اعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجہ بندی میں بہتری پر معاشی ٹیم کی تعریف کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم ملکی معیشت درست سمت پر لے آئی، قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔

تازہ ترین